Saudi Job (اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں )👈
Saudi Job (اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں )👈
June 6, 2025 at 09:06 PM
‏برصغیر میں ایک اور عقیدہ بھی بہت عام ہے جس کے مطابق حج کرنے سے انسان ایسے ہوجاتا ہے جیسے وہ ابھی پیدا ہوا ہو، یعنی ہر قسم کے گناہوں سے پاک۔ یہ عقیدہ اللہ کے نظام قسط سے براہ راست متصادم ہے۔ حج ایک جسمانی عبادت سے زیادہ مالی عبادت ہے جو صرف اسے ہی میسر آتی ہے جو مالی طور پر استطاعت رکھتا ہو۔ ایسے لوگ پاکستان جیسے معاشروں میں چند فیصد ہی پائے جاتے ہیں، اور ان کی بھی اکثریت وہ ہے جس نے حرام ذرائع سے مال بنایا ہوتا ہے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سارا سال حرام کھائیں، لوگوں کا حق ماریں، ان پر ظلم کریں، ان کی ننگی ویڈیوز بنائیں، ان کےبچوں پر تشدد کی فلم بنا کر ماؤں کو بھیجیں، ان کی بیٹیوں کی عزت لوٹنے کی دھمکیاں دیں، اور پھر مکہ جا کر چار دن کا سرکاری حج کرکے سمجھیں کہ آپ کے گناہ بخشے گئے۔ اللہ اپنے آپ کو قسط یعنی انصاف سے تعبیر کرتا ہے۔ وہ اتنی بڑی ناانصافی نہیں کرسکتا۔۔۔
👍 ❤️ 3

Comments