All Pakistan Jobs Preparation
June 9, 2025 at 10:20 AM
"بت ​​خود کو ازخود نہیں تراشتے ہیں ،بلکہ غلامی کرنے کے خواہش مند ان بتوں کو تراشتے ہیں۔" #مارٹن_کلفورڈ ⚜️⚜️⚜️⚜️⚜️⚜️⚜️⚜️⚜️⚜️⚜️⚜️ نظریہ علم (Epistemology) کی شاخ عقلیت پرستی ( rationalism )کے علمبردار فرانسیسی فلسفی رینے ڈیکارٹ کا یہ جملہ اسے عینیت پرستی کی طرف دھکیلتا ہے۔ کیونکہ عینیت پرستی ہی ”روح/شعور یا سوچ کی اوّلیت اور مادے کی ثانویت پر زور دیتا ہے۔“ جس طرح ڈیکارٹ بھی ”سوچ یا شعور کو قدیم(میں سوچتا ہوں) اور مادی طور پر اپنے وجود(اس لئے میں ہوں) کو ثانوی سمجھتا ہے۔“ برٹرنڈرسل اس جملے میں اس طرف اشارہ کیا کہ ڈیکارٹ لفظ "میں " میں اپنی وجود کی طرف پہلے اشارہ کرتا ہے ۔ بچے نے اپنے باپ سے پوچھا. بابا آپ کیسے ایک پتھر سے اتنی اچھی مورت بنا لیتے ہیں... باپ نے کہا... بیٹا،، مورت تو پہلے ہی ہمارے دماغ میں ہوتی ہے، چھینی ہتھوڑے سے تو ہم اس مورت کو اس پتھر سے صرف آزاد کراتے ہیں.. اسی طرح خدا کا تصور بھی ہر مذہبی انسان کی سوچ میں مختلف ہوتا ہے... مختلف نظریات عقائد اور تاویلات سے اپنے اپنے اس خدائی پتھر کو تراش کے اسے خوبصورت بنایا جاتا ہے.. اسلام کی پیروکار یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم پتھر کو تراش کے بُت نہیں بناتے.... لیکن ان کو سمجھنا ہو گا کہ بُت صرف پتھر ہی کے نہیں ہوتے.... بلکہ ذہنی اور تخیلاتی بھی ہوتے ہیں...
Image from All Pakistan Jobs Preparation: "بت ​​خود کو ازخود نہیں تراشتے ہیں ،بلکہ غلامی کرنے کے خواہش مند ان بت...
👍 ❤️ 16

Comments