Voice Of South
June 14, 2025 at 05:30 AM
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) ملتان کی کاروائی ۔ ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، سرقہ وہیکلز ، اور چوری کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ مورخہ 13.06.2025 بوقت 11:30بجیرات ٹیم CCD ملتان بسلسلہ گشت پڑتال جرائم و سنیپ چیکنگ فلڈ بند نزد بیگاں والی پل موجود تھے کہ خان پور قاضیاں کی طرف سے ایک موٹرسائیکل آتا ہوا دکھائی دیا جس کو دیکھتے ہی سرکاری گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی کی ریوالونگ لائٹ ONکر دی جس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل پر سوار تین کس اشخاص نے اچانک بریک لگائی جو کہ موٹرسائیکل پھسل کر گر گئی ، تینوں نامعلوم اشخاص موٹرسائیکل سے گر پڑے اور فوراً اٹھ کر پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی۔ جس پر پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت سرکاری گاڑی کی اوٹ لے کر اکا دکا جوابی ہوائی فائر کیے اور ملزمان کو باآواز بلند ہتھیار پھینک گرفتاری دینے کا کہا ۔ فائرنگ بند ہونے پر ٹارچ لائٹ اور سرکاری گاڑی کی ہیڈ لائٹ کی روشنی میں تلاش ملزمان کی گئی تو دیکھا کہ کچھ فاصلہ پر فلڈ بنک کے مشرقی جانب ڈھلوان کے ساتھ ایک شخص اسم و مسکن نامعلوم ساکن پڑا ہوا ہے جو کہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ جس کا کافی خون بہہ چکا تھا ریسکیو 1122کو اطلاع دی جو موقع پر آگئے جس نے متذکرہ بالا شخص کی موت کی تصدیق کر دی۔ہلاک شدہ شخص کے نزدیک ایک عدد پسٹل 30 بور بھی پڑا تھا ، مزید سرچ کرنے پر متذزکرہ کی جیب سے رقم 1600 روپے برآمد ہوئے اور کچھ فاصلہ پر ملزمان کی طرف سے پھینکی گئی موٹرسائیکل CD70 بھی برآمد ہوئی جوکہ تھانہ قطب پور کے مقدمہ میں مسروقہ شدہ پائی گئی۔ باقی 2 کس ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ *ہلاک شدہ ملزم کی شناخت پر ورک کیا گیا جس کی تصدیق غلام عباس ولد غلام حسین سکنہ خان گڑھ* کے نام سے ہوئی جو کہ ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، سرقہ وہیکلز ، اور چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم غلام عباس کو آئندہ بذریعہ 1122روانہ THQ ہسپتال شجاعباد کا کیا گیا۔ معاشرے کو پر امن ماحول فراہم کرنا اور جرائم کا خاتمہ کرنا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ضلع ملتان کی اولین ترجیح ہے۔

Comments