SHAYAN TRADE
SHAYAN TRADE
June 8, 2025 at 04:47 PM
ایک لمحے کی غفلت، ایک زندگی کا اختتام رکشے کے چین میں الجھا دوپٹہ، ہنستی بستی فیملی کی خوشی غم میں بدل گئی : عاصم ممتاز بلوچ لیاقت پور سے زندگی کتنی غیر متوقع ہو سکتی ہے یہ ہم میں سے اکثر اُس وقت جان پاتے ہیں جب کوئی دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آتا ہےایسا ہی ایک افسوسناک اور دردناک واقعہ آج لیاقت پور میں پیش آیا جو نہ صرف ایک خاندان کی خوشیوں کو غم میں بدل گیا بلکہ معاشرے کے لیے بھی ایک سبق چھوڑ گیارحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا ایک خوش باش خاندان لیاقت پور میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیئے آ رہا تھا خاندان کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے لاری اڈے پر اترنے کے بعد جب وہ لوگ رکشے میں سوار ہوئے اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ان کا یہ سفر زندگی کا آخری سفر ثابت ہو گارکشے میں سوار سوریا بی بی زوجہ غلام محمد جن کی عمر تقریباً 40 سال تھی اچانک ایک اندوہناک حادثے کا شکار ہو گئیں ان کا دوپٹہ رکشے کی چین میں پھنس گیااور لمحوں میں وہ چین کی طرف کھنچ گئیں گردن پر گہرا زخم آیا رکشے میں سوار دیگر افراد نے فوراً شور مچایااور راہگیروں کی مدد سے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئیریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا مگر بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ایک ہنستی کھیلتی ماں، بیوی اور بہن لاش کی صورت میں واپس رحیم یار خان روانہ ہو گئی خاندان اور عزیزوں پر قیامت ٹوٹ پڑی پورے محلے میں سوگ کی فضا چھا گئی واقعے نے ہر حساس دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیایہ واقعہ نہ صرف ایک فرد کی جان لے گیا بلکہ ہمارے معاشرے میں موجود بے احتیاطی اور غیر محفوظ سفری سہولیات پر بھی سوالیہ نشان چھوڑ گیا خواتین کے دوپٹے، بچوں کے شال، یا مردوں کے کپڑے جب کھلی مشینری یا چین کے قریب آ جاتے ہیں تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ رکشہ ڈرائیور اپنے رکشوں میں چین اور دیگر خطرناک حصوں کو مکمل کور کریں سوریا بی بی تو اب اس دنیا میں نہیں رہی مگر ان کا جانا ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ زندگی ایک لمحے میں بدل سکتی ہے ہمیں او جاگنے کی ضرورت ہے موٹر رکشہ ہو یا موٹر سائیک چین والے حصہ کو کور کرنا ضروری ہے دوسرا ہمیں بیٹھتے وقت اپنے کپڑوں ، ڈوپٹہ کا بھی خیال رکھنا ہو گا تاکہ آئندہ کسی اور گھر کا چراغ یوں اچانک نہ بجھ جائے
😢 9

Comments