SHAYAN TRADE
SHAYAN TRADE
June 11, 2025 at 02:50 AM
🔹 اہم اطلاع برائے معذور افراد 🔹 براہ کرم یہ پیغام نہ صرف ضلع رحیم یار خان بلکہ پنجاب بھر کے تمام معذور افراد تک ضرور پہنچائیں تاکہ کوئی بھی مستحق فرد اہم معلومات سے محروم نہ رہ جائے۔ ایسے تمام افراد جنہیں ہمت کارڈ (Himmat Card) جاری ہو چکا ہے، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ ہمت کارڈ پروگرام (Himmat Card Program) کی سہ ماہی قسط 16 مئی 2025 کو جاری کر دی گئی ہے، جو کسی بھی قریبی اے ٹی ایم (ATM)، یوبی ایل اومنی (UBL Omni)، ایچ بی ایل کنیکٹ (HBL Konnect) یا الفا شاپ (Alfa Shop) سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اگر یہ رقم 30 جون 2025 تک حاصل نہ کی گئی تو مالی سال کے اختتام پر بجٹ منسوخ (Budget Lapse) تصور ہو گا اور متعلقہ اکاؤنٹ غیر فعال (Dormant) سمجھا جائے گا۔ اس کے بعد یہ رقم قابلِ حصول نہیں رہے گی۔ لہٰذا کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے 30 جون سے پہلے اپنی رقم ضرور نکلوائیں۔ اگر رقم نکلوانے یا ادائیگی میں کسی دشواری یا تکنیکی مسئلے کا سامنا ہو تو فوری رابطہ کریں۔ ضلع رحیم یار خان کے معذور افراد واٹس ایپ پر براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں: 📱 0301-7635397 📞 1312 — حکومتِ پنجاب، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ہیلپ لائن
❤️ 1

Comments