Rapid Information
Rapid Information
June 13, 2025 at 10:32 AM
پاکستان میں 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں. بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد جمعہ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 4.60 ڈالر (6.63 فیصد) اضافے کے بعد 73.96 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جبکہ دن کے دوران اس کی بلند ترین سطح 78.50 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو 27 جنوری کے بعد سب سے زیادہ ہے.

Comments