
ادارہ طیبہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ۔ Tayyabah Educational And Welfare Trust
May 15, 2025 at 09:20 AM
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم، اما بعد!
محترم و مکرم مولانا شاہ امان اللہ ندوی دامت برکاتہم کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ آپ علم و فضل، تدریس و تحقیق، اور دعوت و اصلاح کی ہمہ جہت خدمات کے لیے علمی حلقوں میں معروف و ممتاز ہیں، آپ کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جن کے افکار و خیالات ایک سمت، ایک فکر، اور ایک دعوت کو متعین کرتے ہیں۔
اس وقت آپ "طیبہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ" کے بانی و ناظم کی حیثیت سے تعلیمی، سماجی اور فلاحی میدان میں قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو آپ کے عزم، اخلاص اور وسعتِ فکر کا عملی مظہر ہے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کو جس خصوصی ملکہ سے نوازا ہے، وہ تصنیف و تالیف کا میدان ہے،آپ کا قلم رواں، فکر بلیغ اور اسلوب مؤثر ہے،آپ مسلسل لکھ رہے ہیں اور امت کی فکری و اصلاحی راہنمائی میں مشغول ہیں۔
گزشتہ کئی مہینوں سے آپ نے ’’خود ساختہ پودا‘‘ کے عنوان سے جو مضامین کا سلسلہ تحریر فرمایا، وہ اہلِ علم و ذوق کے مابین بڑی مقبولیت حاصل کر چکا ہے، خوش آئند بات یہ ہے کہ اب اس سلسلے کو کتابی صورت میں منظرِ عام پر لانے کا ارادہ فرما رہے ہیں، جو یقیناً قارئین کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہوگا۔
ہم بارگاہِ رب العزت میں دستِ دعا بلند کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا شاہ امان اللہ ندوی صاحب کی اس مخلصانہ کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے، ان کے قلم کو مزید تاثیر عطا فرمائے، اور ان کے علم و عمل میں برکت و ترقی عطا فرمائے۔
والسلام مع الاکرام
خاکسار:
محمد عمر محبوب خان ندوی
رکن:
المؤمن بیت المال فاؤنڈیشن و کاؤنسلنگ سینٹر
نالا سوپارہ، ضلع پالگھر، مہاراشٹر