Ammar Shah Punjabi
Ammar Shah Punjabi
June 5, 2025 at 06:28 AM
‏جس کو دستار ملی لائقِ دستار نہ تھا دوسرا بھی تو مگر شہر میں حق دار نہ تھا کیسا لگتا ہے اسی پیڑ کا پھل کھا کے تمہیں وہ جو بیمار تھا, بیکار تھا، پھل دار نہ تھا غور کرنے پہ کھلی اپنی حقیقت مجھ پر میں جو بیکار نظر آتا تھا بیکار نہ تھا جو مجھے چاہیے تھا وہ تو یہاں تھا ہی نہیں جو میسر تھا یہاں وہ مجھے درکار نہ تھا رات اترا تھا مرے خواب میں کیسا منظر کوئی دیوار تھی اور سایۂ دیوار نہ تھا ہار کا اور سبب ہے مری لا علمی نہیں مت سمجھ میں تری چالوں سے خبر دار نہ تھا اس سپاہی کی کہانی بھی نرالی ہے کہ جو شاملِ جنگ تو تھا ، لڑنے کو تیار نہ تھا حیثیت جس میں مجھے مرکزی لگتی تھی مری اس کہانی میں مرا کوئی بھی کردار نہ تھا میں ہوں راشد کا وہی اندھا کباڑی تیمور جس کے خوابوں کا یہاں کوئی خریدار نہ تھا تیمور حسن تیمور
👍 1

Comments