
چراغ راہ ✨ Light of Path 📝
May 18, 2025 at 03:45 AM
*اب تعلیم صرف ایک رسمی عمل بن چکی ہے —*
*جس کا مقصد نوکری حاصل کرنا، سوسائٹی میں مقام بنانا*
*یا دوسروں سے برتری جتانا رہ گیا ہے۔ علم کا اصل جوہر، یعنی سوچنے، سمجھنے، سوال کرنے، کردار بنانے اور معاشرے کی بھلائی کے لیے استعمال کرنے کی روح ختم ہوتی جا رہی ہے۔*
*ہم کتابیں تو رٹ لیتے ہیں، مگر اُن سے شعور پیدا نہیں کرتے۔*
*یہی وجہ ہے کہ آج تعلیم یافتہ لوگ موجود ہیں، مگر دانا انسان نایاب ہیں۔*