
چراغ راہ ✨ Light of Path 📝
May 18, 2025 at 06:34 AM
والد صاحب بیٹے کو پتنگ اڑانے لے گئے. بیٹا والد صاحب کو غور سے پتنگ اڑاتے دیکھ رہا تھا کہنے لگا بابا جی یہ دھاگے کی وجہ سے مزید اوپر نہیں جا پا رہی کیا ہم اس کے دھاگے کو توڑ دیں؟؟؟
والد صاحب نے دھاگہ توڑ دیا. پتنگ تھوڑا سا اوپر گئی پھر لہرا کر نیچے آئی اور دور کہیں گر گئی...
تب والد صاحب نے بیٹے کو سمجھایا...
بیٹا زندگی میں ہم جس اونچائی پر ہیں...
ہمیں اکثر ایسے لگتا ہے کہ کچھ چیزیں جن سے ہم بندھے ہوئے ہیں ہمیں اوپر جانے سے روک رہی ہیں جیسے کہ:
*والدین
*اساتذہ
*رشتے دار
ہم ان سے آزاد ہونا چاہتے ہیں لیکن اصل میں یہی وہ دھاگے ہیں جو ہمیں بلندیوں پر سنبھالے رکھتے ہیں...
ان کے بغیر ہم ایک بار تو اوپر ضرور جائیں گے لیکن پھر ہمارا وہی حشر ہوگا جو بن دھاگے کی پتنگ کا ہوا...
"لہذا اگر آپ زندگی میں بلندیوں پر بنے رہنا چاہو تو کبھی ان دھاگوں سے تعلق مت توڑنا"۔
