
DISTRICT👮♂️POLICE🚓QUETTA
June 13, 2025 at 02:46 PM
📢 بلوچستان کے ملازمین کا ایک ہی نعرہ
✊ 10 فیصد بقیہ ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس ہے حق ہمارا !
بلوچستان کے گرینڈ الائنس کے قائدین اور تمام ملازمین جام کمال دور حکومت میں بلوچستان کے محروم طبقے کے ملازمین سے زور ،زبردستی اور ظلم سے چھینا گیا 10 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں کیونکہ وفاق سمیت باقی تینوں صوبوں میں تمام مرحوم طبقے کے ملازمین 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 2022ء لے رہے ہیں صرف واحد صوبہ بلوچستان کے بد قسمت ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس مل رہا ہے۔ گرینڈ الائنس کے قائدین اور بلوچستان کے تمام ملازمین موجوہ حکومت سے مطالبہ کریں کہ 2025ء کے نئے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کے ساتھ بقیہ ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 2022 کے 10 فیصد کا نوٹیفکیشن بھی جاری کریں بصورت دیگر بلوچستان بھر کے تمام ملازمین اس وقت چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم سے زور ، زبردستی اور ظلم سے چھینا گیا 10 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دوبارہ نہ مل جائے۔ یہ الاؤنس سابقہ جام کمال حکومت نے غیر منصفانہ طریقے سے ذبردستی سے 25 فیصد میں سے 10 فیصد کٹ لگایا تھا، اس وقت کے وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان مالی بحران کا شکار ہے اور یہ جھوٹا وعدہ بھی کیا کہ جیسے ہی بلوچستان کے مالی حالت میں بہتری آئی گی بقیہ 10 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس بلوچستان کے ملازمین کو واپس دیں گے لیکن بدقسمتی سے اسی سال حکومت بلوچستان نے بلوچستان کے غریب عوام کے 200 ارب روپے لیپس کرکے وفاق اور پنجاب کی جھولی میں ڈال دئیے جسے بلوچستان کے غریب عوام اور ملازمین آج تک ظلم اور ناانصافی کی علامت سمجھتے ہیں اور جام کمال کو نفرت و حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کا اپنے صوبے کے غریب عوام اور ملازمین سے بے وفائی کبھی بھی نہیں بھولیں گے۔
بلوچستان بھر کے ملازمین ہم آواز بنیں اور موجودہ حکومت سے سختی سے یہ مطالبہ کریں کہ اگر حکومت بلوچستان 2025ء کے بجٹ میں نئے ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا اعلان کر رہی ہے، تو اس کے ساتھ 2022ء کے بقایا 10 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی بھی ادائیگی کی جائے تاکہ ماضی کی ناانصافی کا ازالہ ہو سکے۔
اگر حکومت نے اس مطالبے پر فوری عمل درآمد نہ کیا تو صوبے بھر کے سرکاری ملازمین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ اس بیان کو سوشل میڈیا اور تمام واٹسپ گروپ میں خوب شئیر اور وائرل کریں تاکہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں تک ملازمین کا یہ پیغام پہنچ سکیں۔
📣 ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے،
✊ ہم اپنا حق لے کر رہیں گے!
💪 اتحاد، جدوجہد، کامیابی!
بلوچستان کے ملازمین زندہ باد!
👍
❤️
😂
15