Haram Imam Reza As UR Official
Haram Imam Reza As UR Official
May 31, 2025 at 08:59 AM
💐 اپنی بیوی کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں 💠 قرآن مجید میں خداوند عالم فرماتا ہے (وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ)[سورہ نساء 19] "اور اپنی بیویوں کے ساتھ اچھی طرح سے زندگی گزارو" 📜 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: جبرائیل(ع) نے عورتوں کے حقوق کے متعلق مجھے خبر دی اور عورتوں کے حقوق کے سلسلہ میں اس قدر سفارش کی ہے کہ میں گمان کرنے لگا کہ مردوں کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی بیوی کو اف تک کہیں اور ان سے صرف پھولوں کی طرح نرمی سے کلام کریں۔ اس کے بعد جبرائیل نے کہا: اے رسول اللہ (ص) بیویوں کے سلسلہ میں اللہ سے ڈرو، بیوی اللہ کی امانت ہے جس کو تم نے اپنی زوجیت میں لیا ہے اور کتاب الہی شریعت اسلام اور سنت پیغمبر کی وجہ سے وہ تم پر حلال ہوئی ہے۔ اور وہ تماری گردن پر واجب حقوق رکھتی ہیں، لہذا اس سے نرمی اور مہربانی سے پیش آؤ، ان کو خوشحال کرو، تاکہ وہ تمہارے ساتھ بہترین زندگی گزاریں، ان سے زور زبردستی نہ کرو انہیں اذیت و آزار نہ دو اور انہیں ناراض نہ کرو 📚 بحار الانوار، ج 103، ص 351 •┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈• 🕌 Haram e Imam Reza a.s Se Judhne Ke Liye Follow Karen. 👇 https://zil.ink/imamrezaur 🥏 +989378888966
Image from Haram Imam Reza As UR Official: 💐 اپنی بیوی کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں   💠 قرآن مجید میں خداوند عالم ف...
❤️ 11

Comments