Haram Imam Reza As UR Official
Haram Imam Reza As UR Official
June 13, 2025 at 04:45 AM
🕌 روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام ┄─┅━━━━━━━━━━━┅─ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ ۗ وَإِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ ۖ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيلَ ‎ (85) ترجمہ: اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو نیز جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو پیدا نہیں کیا مگر حق و حکمت کے ساتھ اور قیامت یقینا آنے والی ہے پس (اے رسول) آپ شائستہ طریقہ سے درگزر کریں. 📕 تفســــــــیر قــــرآن📕 1️⃣ خداوند متعال نے آسمانوں، زمين اور فضا ميں جو كچھ موجود ہے اُسے حق كى بنياد پر خلق فرمايا ہے، نظام خلقت(آسمان، زمين اور فضا ميں موجود مخلوقات) ايک بامقصد اور حكيمانہ نظام ہے، آسمانوں اور زمين كے درميان كچھ مخلوقات وجود ركھتى ہيں۔ 2️⃣ كائنات ميں متعدد آسمانوں كا موجود ہونا، قيامت كا برپا ہونا، ايک يقينى اور قابل عمل چيز ہے''الساعة'' قيامت كے ناموں ميں سے ايک نام ہے، نظام آفرينش كا برحق(حكيمانہ اور بامقصد) ہونا قيامت كے برپا ہونے كا مقتضى ہے. 3️⃣ خلقت كائنات كا مقصد و مقصود، اُخروى دنيا ہے، قيامت كے منكرين اور كفار كے پاس كائنات كى خلقت كے بارے ميں كوئی درست اور حق پر مبنى توجيہ و تفسير نہيں ہے لہذا وہ بے مقصد رجحان ركھنے والے لوگ ہيں. 4️⃣ پيغمبر اكرم صلى ‌الله ‌عليه ‌وآله ‌وسلم كا فريضہ ہے كہ آپ كفار اور مشركين كو كريمانہ انداز ميں بخش ديں اور اُن سے درگذر كرتے ہوئے اُن كے اذيت و ازار كو نظر انداز كر ديں. •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈• 📚 تفسیر راہنما، سورہ حجر •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈• 🕌 روضہ منورہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے جڑنے کے لئے فالو کریں 🕌 Haram e Imam Reza a.s Se Judhne Ke Liye Hame Social media Par Follow Karen. 🥏+989378888966 👉 YouTube https://www.youtube.com/@ImamRezaShrineUR 👉 Twitter x https://x.com/ImamRezaUR?t=Vhwi8CS2eyTLMXcETLaDpw&s=09 👉 Instagram https://www.instagram.com/imamrezaur 👉 Facebook https://www.facebook.com/imamrezaur/ 👉 Telegram https://t.me/ImamRezaUR 👉 whatsapp link https://whatsapp.com/channel/0029VaEs0V92Jl8KJWWqt81L ➖➖➖➖➖➖➖
❤️ 🤲 9

Comments