
🌍All World Teachers Students Updates🌹
June 13, 2025 at 06:32 AM
`بڑے/اہم کام کرنے ہیں تو ایک کام کریں`
زندگی میں اہم کاموں کی تکمیل کے لیے ایک کام ضروری ہے اور وہ ہے
*"ایک وقت کے لیے ایک کام"*
گزشتہ سال سے میں نے بہت سارے عِلمی کام کرنے کی کوشش کی
بہت سارے پروجیکٹ شروع کیے
جن میں کورسز،تدریس،اکیڈمی،بزنس وغیرہ شامل رہے۔
لیکن مجھے ایک مشکل کا سامنا رہا
وہ یہ کہ سارے کام مکمل نہیں ہو پاتے تھے۔
اب اِن دنوں میری توجہ گئی اور ایک زہن بنا لیا ہے کہ
*"ایک وقت میں ایک کام پر فوکس کرنا ہے"۔*
ابھی تک میرا 7 کتابوں کا کام شروع ہو چکا ہے
لیکن مکمل ایک بھی نہیں ہوئی
*وجہ* تلاش کی تو یہی سامنے آیا کہ؛ میں نے بہت سارے کام ایک ساتھ شروع کر لیے تھے۔
*اسی تعلق سے کچھ سوالات کے جوابات*
*جب کام بہت سارے اہم لگ رہے ہوں تو کیا کریں؟*
• ہر کام کے انجام پر غور کریں کہ یہ کام مجھے کتنا دینی،دنیاوی،مالی اور اُخروی فایدہ دے گا۔
پھر جو سب سے ذیادہ اہم کام لگیں ان کو لکھ لیں اور کرنا شروع کر دیں۔
*اگر کام اہم بھی ہوں اور ذیادہ بھی تو پھر کیا کریں؟*
ہر کام کے لیے وقت رکھ لیں کہ اسکو کتنے دِنوں میں مکمل کرنا ہے۔
•کچھ کام ایک بار ہی ہو جائیں گے۔
•کچھ کاموں کو روزانہ تھوڑا بہت وقت دینا ہو گا۔
•کچھ کام دوسروں سے کروانے ہوں گے یعنی وہ کام آپ خود نا بھی کریں تو کام چل جائے گا۔
*کیسے پتا چلے کہ میں نے جن کاموں کو اہم سمجھا ہے وہ واقعی اہم ہیں؟*
اپنے کاموں کو لکھ لیں اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق اور کسی تجربہ کار شخص سے مشورہ کیجیے۔
کاموں اور وقت کی تنظیم ایک وسیع موضوع ہے مگر یہ تحریر ابتداً حقیقی راہ کی جانب اچھے طریقے سے رہنمائی کرے گی۔
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین۔
✍️شفیق عطاری القافلہ
4جون2025ء
❤️
👍
❤
🌹
💚
🤲
💐
🙏
48