خطبات العلماء
خطبات العلماء
May 26, 2025 at 04:40 PM
*مکتوب خادم سے اقتباس* *استغفار* کے بے شمار فوائد ہیں مثلاً۔ ۱۔ اللہ پاک کا تاکیدی حکم ہے۔ ۲۔ یہ رسول پاک ا کا پیارا عمل ہے۔ ۳۔ یہ گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ ہے۔ ۴۔ اس سے جنت ملتی ہے۔ ۵۔ یہ دل کی سیاہی کو دور کرتا ہے۔ ۶۔ اس سے قلبی سکون اور اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ ۷۔ اس سے اللہ پاک کی رحمت نازل ہوتی ہے۔ ۸۔ یہ قبر کا بہترین پڑوسی ہے۔ ۹۔ اس سے ہر طرح کی روحانی اور جسمانی قوت ملتی ہے۔ ۱۰۔ یہ رزق حلال میں بے پناہ وسعت کا ذریعہ ہے۔ ۱۱۔ یہ نفس کو غم، پریشانی، مایوسی، شہوت، وساوس اور میل کچیل سے پاک کرتا ہے۔ ۱۲۔ یہ صالح اولاد کا ذریعہ ہے۔ ۱۳۔ یہ ہر بیماری کا علاج ہے۔ ۱۴۔ یہ انسان کو دنیا کی بہترین زندگی نصیب ہونے کا ذریعہ ہے۔ ۱۵۔ یہ مقبول اعمال کی حفاظت ہے۔ ۱۶۔ اس سے بلائیں، مصیبتیں دور ہوتی ہیں۔ ۱۷۔ اس کی برکت سے انسان کو اپنا اصل مقام اور فضیلت نصیب ہوتی ہے۔ ۱۸۔ اس سے مفید بارشیں برستی ہیں۔ ۱۹۔ اس سے شرح صدر ہوتا ہے۔ ۲۰۔ سب سے اہم فضیلت کہ یہ بندے کا تعلق اللہ پاک کے ساتھ ٹھیک کرتا ہے۔ اَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّاھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ matd_Official
❤️ 👍 🤲 🌹 41

Comments