خطبات العلماء
خطبات العلماء
June 4, 2025 at 02:52 PM
*مقالاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ* *بغیر اہتمام کے حاصل ہونے والے سامانِ تنعم کے قبول کرنے سے انکار نہ کرنا چاہئے* حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حضرت ایوب علیہ السلام کپڑے اتارے ہوئے غسل کر رہے تھے۔ اسی حالت میں ان پر سونے کا ٹڈی دل برسنا شروع ہوا (ظاہر میں یہ معلوم ہوتا ہے کہ سونے کے ٹکڑے بشکل ٹڈی کے تھے، جاندار ٹڈی سونے کی نہ تھی، گو داخل تحت القدرت(یعنی اللہ تعالیٰ کو اس پر بھی قدرت ہے)یہ بھی ہے) سو ایوب علیہ السلام اپنے کپڑے میں لپ بھر بھر کر جمع کرنے لگے۔ پروردگار نے ان کو پکارا کہ ایوب! کیا ہم تم کو (پہلے سے بہت سا مال و متاع دےکر) اس چیز سے جو اس وقت تمہارے پیش نظر ہے مستغنی نہیں کرچکے ہیں؟ عرض کیا بیشک لیکن آپ کے تبرک سے مجھ کو استغنا نہیں ہوسکتا۔ (بخاری، نسائی) فائدہ: عارفین کاملین کی عادت ہے کہ اگر منجانب اللہ ان کو سامان تنعم (آرام و آسائش کی اشیاء) کا میسر ہوجائے اور ظاہراً کسی فتنہ کا احتمال نہ ہو تو منسوب الى المنعم سمجھ کر(یعنی نعمت دینے والے حق تعالیٰ کی عطا جان کر) اس کے قبول اور استعمال میں مضائقہ نہیں کرتے۔ یہ حدیث اس کی ظاہراً دلیل ہے، البتہ اس کا اہتمام ہے کہ مابعد حصول (یعنی نعمت کے حاصل ہونے کے بعد) کے اس میں انہماک نہیں کرتے۔ *(حقيقة الطريقة من السنة الانيقة، التكشف صفحہ ۵۸۶، مطبوعہ اداره تالیفات اشرفیہ ملتان)*
❤️ 🌹 🤲 15

Comments