خطبات العلماء
خطبات العلماء
June 9, 2025 at 05:04 AM
*گناہ کی مجلسیں…اور ایک قیمتی دعاء کی برکت (2/2)* ابوداؤد کی ایک روایت میں ہے کہ حضور اکرم ﷺ جب کسی مجلس سے اٹھتے تو اس دعاء کا اہتمام فرماتے، اس پر ایک صاحب نے پوچھا کہ آپ ﷺ کا یہ معمول پہلے تو نہیں تھا…آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: *ذلك كفارة لما يكون فی مجلس* کہ یہ کلمات مجلس کے گناہوں کا کفارہ ہیں(ابوداؤد) آپ ﷺ تو گناہوں سے پاک اور معصوم تھے مگر امت کی تعلیم کے لئے…اور اپنے عظیم درجات کی مزید بلندی کے لئے آپ ﷺ ان مبارک کلمات کا اہتمام فرماتے تھے… بلکہ ایک روایت سے تو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ…ان کلمات کے دو عظیم الشان فائدے ہیں پہلا فائدہ یہ ہے کہ مجلس میں جو نیکی ہوئی ان پر ان کلمات کی برکات سے قبولیت کی مہر لگ جاتی ہے کہ اب یہ نیکی ضائع نہیں ہوگی اور دوسرا فائدہ وہی ہے کہ مجلس کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے…چنانچہ اچھی مجلس، تلاوت کی مجلس، ذکر و نماز کی مجلس، دعوت و بیان کی مجلس کے بعد بھی اس کا اہتمام کر لیا جائے…نسائی کی روایت میں بالکل واضح طور پر آیا ہے کہ حضور اکرم ﷺ جب کسی مجلس میں بیٹھتے یا نماز ادا کرتے تو یہ کلمات پڑھتے تھے، اس پر حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ان کلمات کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: *ان تكلم بخير كان طابعاً عليهن الى يوم القيمة وان تكلم بشر كان كفارة له* یعنی اگر مجلس میں اچھی بات کہی ہے تو اس پر قیامت کے دن تک کے لئے حفاظت کی مہر لگ جاتی ہے…اور اگر بری بات کہی ہے تو اس کے لئے یہ کلمات کفارہ بن جاتے ہیں…(نسائی) *(رنگ ونور ج ٣ ص ٣٤٣)*
❤️ 😂 🤍 12

Comments