Benazir Income Support Programme✅
Benazir Income Support Programme✅
June 14, 2025 at 08:37 AM
چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے تحصیل گمبٹ کوہاٹ میں قائم بی آ ئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انھوں نے مستحق خواتین سے گفتگو، انکے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے رقم وصول کرنے آنے والی خواتین کو 8171 سے موصول ہونے والے پیغامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔یہ پیسے آپکا حق ہیں اگر کوئی کٹوتی کرے تو فورا اسکی شکایت کریں۔ رقم سے کٹوتی کرنے والے کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
❤️ 👍 🌳 😘 7

Comments