
انوارِ عالم
May 17, 2025 at 03:32 PM
« *ریاستوں* کی *سیاستیں* علماء سے بہتر کوئی نہیں جانتا »
*قوم پرستی بڑی بری شے ہے*
ہم نے جنگ میں دیکھا ہندی قوم پرست مسلمان ہمارے خون کے پیاسے ہوئے
*ہم اب دیکھ رہے ہیں*
`جو خراسان سے سیاہ جھنڈے لے کر نکلنے اور پھر امام مہدی کے لشکری ہونے کے مدعی ہیں وہ بت پرستوں کی صف میں عین اُس وقت شامل ہوئے جب ہم بت پرستوں سے لڑ رہے تھے`
شام کا صدر *جولانی* ہو یا افغان قوم پرست *طالبانی* یہ دین کے خیر خواہ نہیں ہیں
اسلام و اہلِ اسلام کی مخالف صف میں شامل ہونا اگر صرف سیاست ہے تو *بھاڑ* میں جائے ایسی سیاست بلکہ ایسی سیاست *بھاڑ* (جہنم) میں لے جائے گی
یہ افغان قوم پرست بظاہر مذہب کے نام پر چالیس سال لڑتے رہے اور بقول ان کے فتح یاب ہوئے مگر یہ غیر شرعی افغان کرکٹ ٹیم نہ ختم کر سکے
*یہ دیندار ہیں ؟*
ان کی قیادت کے اسرائیل کا نام لے کر یہودی ظالموں کا نام لے کر ایک دھمکی نہ لگا سکی
*یہ دیندار ہیں ؟*
یہ چائنہ کے ظلم پر نہ صرف خاموش بلکہ ان کے ساتھ افغانستان کو ترقی دلا رہے ہیں
*یہ دیندار ہیں؟*
`یار بھاڑ میں جائے ایسی ترقی و امن و حکمت و سیاست جس میں حق کی حمایت نہ کی جائے جس میں ظالم کو ظالم نہ کہا جائے`
*ہر بیغیرتی ` بزدلی ` قوم پرستی کو حکمت اور سیاست سے تعبیر کرنا اور یہ کہنا وہ جنگ میں رہے ہیں ان کو زیادہ پتا ہے پرلے درجے کی خباثت ہے*
`یہ قوم پرست ہم سے زیادہ اسلام جانتے ہیں ؟`
ہم سے زیادہ سیاستِ دینیہ جانتے ہیں ؟
ہم سے زیادہ مزاجِ اسلام جانتے ہیں ؟
کمال ہوگیا ہے بھئی!
*علماء چودہ سو سالوں کی دینی سیاست اور چودہ سو سالوں میں بیسیوں اسلامی ریاستوں کی سیاستوں کو جانتے ہیں*
علمِ سیاست کا ماہر کون ہوا ؟
`عالم یا قوم پرست ؟`
خبردار کوئی یہ نہ کہے کہ وہ اب جنگ سے نکلے ہیں آپ کو کیا پتا وغیرہ وغیرہ
کیونکہ میں بیسیوں اسلامی ریاستوں کی سیاستیں گنوا سکتا ہوں جن کے بارے نہ تم نے سنا نہ انہوں نے سنا ہوگا
ہمارا کام غلط کو غلط کہنا ہے
*تاریخ کی ورق گردانی کر کے اسلامی ریاستوں کے زوال کو مد نظر رکھتے ہوئے موجودہ اسلامی ریاستوں کو ان کے فرائض بتانا ہے*
عالم بادشاہ نہیں ہوتا مگر بادشاہ گر ہوتا ہے
مگر تب جب اس کے علم سے فائدہ اٹھایا جائے
`بقائے اسلام کی جنگ علماء ہی لڑیں گے قوم پرست نہیں`
مذہبی حلیہ ہونا کافی نہیں اسلام اندر اترنا ضروری ہے
*وہاں غزہ کے مظلوم لوگ فنا ہوگئے اور یہ مذہبی و غیر مذہبی مسلمان گندی سیاست میں دھنسے جا رہے ہیں*
✍️ #سیدمہتاب_عالم

❤️
👍
😢
💯
😮
❤
⚔
⭐
🌹
🏆
110