
انوارِ عالم
May 18, 2025 at 05:20 AM
::::::: *علم کی برکتوں سے محرومی کا سبب* ::::::::
#ذاتی_مطالعہ 161
امام قرطبی نے الجامع لاحکام القرآن المعروف تفسیر قرطبی میں علماء کا فرمان نقل کیا
من برکة العلم أن يضاف القول إلىٰ قائله
*علم کی برکت میں سے ہے کہ قول کی نسبت اس کے قائل کی طرف کی جائے.*
❗تفسیر قرطبی جلد 1 صفحہ 29 ❗
برکت یعنی علم میں اضافے کا سبب اور علم کی خیر یہ ہے کہ قائل معلوم ہو تو قول , نکات , قصے , کی نسبت اسی کی طرف کی جائے
*اگر قائل معلوم نہ ہو تو یہ کہا جائے بعض علماء نے فرمایا* نہ کہ اس علمی بات کو اپنی طرف منسوب کر لیا جائے
*یاد رکھیں چور کبھی مالک نہیں بن سکتا*
امام سیوطی نے نکات و اقوال چوری کرنے والوں کے رد میں مستقل ایک رسالہ تصنیف فرمایا ہے
*الفارق بین المصنف و السارق*
مصنف اور چور کے درمیان فرق کرنے والے اصول!
آج کل چور نام کاٹ کر اپنا نام لکھ دیتے ہیں یا نام حذف کر دیتے ہیں
اور اپنا نام بھی نہیں لکھتے
*دونوں صورتوں میں علم کی برکات سے محرومی ہوتی ہے!*
✍️ #سیدمہتاب_عالم

❤️
👍
♥
♥️
❤
🌸
🌹
👌
💯
😮
73