
انوارِ عالم
May 18, 2025 at 07:21 AM
سوشل میڈیا کیوں استعمال کریں ؟
*مجمع الامثال للميدانى* میں ہے
`لاَ تصاحب مَنْ لاَ يُشَاكلك ولاَ يعتقد حَقَّكَ`
`يُقَال فلاَن يَرَى رأي أبي حنيفة أي يعتقد اعتقاده وليس من رؤية البصر`
جو آپ سا نہیں اور جو آپ کے حق کا احترام نہیں کرتا ان کی صحبت میں نہ بیٹھیں
کہا جاتا ہے
فلاں بندہ امام اعظم کی رائے رکھتا ہے یعنی امام اعظم کے نظریات پر کار بند ہے
یہاں یری رای سے مراد آنکھوں سے دیکھنا مراد نہیں ہے
بلکہ *ان کے نظریات کا احترام کرنے والا ہونا ہے*
{مجمع الامثال للمیدانی }
یہ اصول بچپن سے میری ذات پر میں نے لاگو کیا ہوا ہے یعنی میری فطرت میں ہے
جو مجھ سا نہیں اسے دوست نہیں بنایا
اور جو میرے نظریات پر بغیر سوچے سمجھے بحث و مباحثہ کرے مجھ سے وضاحت نہ مانگے اور اگر وضاحت طلب کرے تو اعتراض کی صورت کرے
*ان سے دور رہتا ہوں*
`اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر میں کسی کو فالو نہیں کرتا`
اسی وجہ سے کمنٹ میں جواب دینا تقریبا 99 فیصد کم کر دیا ہے
کیونکہ جو آپ کا حق نہیں مانتا بلکہ جو آپ کو جانتا ہی نہیں اس کے ساتھ سر کھپانا دانائی نہیں ہے
ہاں کبھی کبھی کمنٹ کرتا ہوں وہ صرف خاص اس وقت جب کسی کے اندر کی کیفیت جاننا چاہتا ہوں
اس کے بعد پکارے جائیں میرے پاس فضول وقت نہیں ہوتا
*حلقہَ احباب مختصر رکھیں*
*بس ان سے ہی سیاسی و سماجی و ملکی و کاروباری مباحثہ کریں*
میرے مطابق میرے اصول میں
سوشل میڈیا اپنے نظریات بیان کرنے کا پلیٹ فارم ہے و بس
کسی سے استفادہ کرنے کا پلیٹ فارم نہیں ہے
اگر آپ کو میرے نظریات پسند نہیں ان فالو کریں تشریف لے جائیں جیسے میں کسی کو فالو نہیں کرتا
*بحث و تکرار سے ماحول خراب نہ کریں*
✍️ #سیدمہتاب_عالم
👍
❤️
🌹
💯
✔️
👌
💓
✨
❤
💫
109