انوارِ عالم
انوارِ عالم
May 28, 2025 at 05:40 AM
« کیا بابا بھلے شاہ نے ناچ کر پیر منایا تھا » معاذ الله #تصوف_و_صوفیاء 8 پیر و مشائخ اپنا کام یعنی *ترسیلِ فیض* نہیں کر رہے صرف چندہ جمع کیا ` نذرانے وصول کیئے ` قوالی سنی ` بڑے لمبے بال لال رکھے ` سرخ آنکھیں کیں ` اور مریدین کے گھروں میں آنا جانا ` اس کے سوا کچھ نہیں کر رہے • `علماء ظنیات و فرعیات پہ باھم دست و گریباں ہیں` ° تکفیر و تقلیل سے کم فتویٰ قلم سے صادر ہی نہیں ہوتا • \ *ان دونوں کے بیچ یہ کنجر دعویدارانِ تصوف و مدعیانِ معرفت بنے بیٹھے ہیں* \ ان کا قرآن ` ان کی حدیث ` بابا بھلے شاہ اور سلطان باہو کی طرف منسوب کافرانہ اور ملحدانہ اشعار اور واقعات ہیں *جن سے اِن اولیائے کرام کا قطعاً تعلق نہیں ہے* یہ شریعت کے باغی تو ہیں ہی اصلِ طریقت کے مخالف بھی ہیں آپ ان احمقوں سے بات کر لیں تو *نماز پڑھنے کی جگہ گھنگروں پہن کر ناچنا پسند کریں گے* روزے کی جگہ بھنگ و چرس کے سُوٹے لگانا چاہیں گے حج کی بجائے مزارت پہ جانا پسند کریں گے اور پھر کہتے ہیں ھم پہنچے ہوئے مگر کہاں براستہ گمراہی جہنم میں! *ان نا مرادوں کو سنتِ رسول پسند نہیں ہوتی ` یہ ہزاروں سنتوں کے خلاف جا کر تصوف و طریقت کی باتیں کرتے ہیں* جو کہ سیدھا جہنم کا راستہ ہے `اگر کسی پیر کا اٹھنا بیٹھنا • کھانا پینا• سونا جاگنا• مخاطب ہونا• لین دین کرنا سنت کے مطابق نہ ہو اس سے بچنا فرض ہے` وہ شیطان ہے ^ *اور یہ بات ذہن نشین کر لیں* ^ بابا بھلے شاہ یا کوئی دوسرا ولی نہ ناچتا تھا نہ شریعت و طریقت میں اس کی اجازت ہے `صوفیاء کرام کے ہاں وجد ہوتا ہے اور وجد ناچ نہیں ہوتا` زندیقوں نے تصوف و طریقت میں قصے گھڑ کر شامل کیئے ہیں ✍️ #سیدمہتاب_عالم
Image from انوارِ عالم: « کیا بابا بھلے شاہ نے ناچ کر پیر منایا تھا »  معاذ الله   <a class="t...
👍 ❤️ 😢 💯 😮 🥺 🌹 👑 138

Comments