انوارِ عالم
انوارِ عالم
May 30, 2025 at 06:42 AM
« غوث پاک کا پہلا لقب » ``` اولیاءِ کرام کی روحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا طریقہ ``` #تصوف_و_صوفیاء 9 *جناب غوث پاک* فرماتے ہیں `انا البازی الاشھب کل شیخ` `ومن ذا فی الرجال اعطی مثالی` میں سرمئی رنگ کا باز ہوں تو کون ہے جو اولیاء میں میری مثل ھے جناب غوث پاک کا سب سے پہلا لقب باز اشہب ہی تھا آپ خود فرماتے ہیں `كل الطيور تقول ولا تفعل والبازي يفعل ولا يقول ولأجل هذا صار كف الملوك سدته` ہر پرندہ بولتا ھے مگر کچھ کرتا نہیں جبکہ باز عمل کرتا ھے بولتا نہیں اسی لئیے بادشاہ اس کو اپنی ہتھیلی پر بٹھاتے ہیں *جنابِ غوثِ پاک قطبِ اکبر ہیں* امام مہدی تک جتنے اولیاء کرام آئیں گے سبھی جنابِ غوثِ پاک سے فیض لیتے ہیں *امام مہدی جنابِ غوثِ پاک سے افضل ہیں وہ قطبیتِ کبری پر فائز ہوں گے* ہر ولی کے صحیفہَ ولایت پر مہرِ جیلانی لگے تو وہ ولی بنتا ہے `ہر زمانے کا ایک قطب ہوتا ہے جو اپنے وقت کے اولیاء کا سردار ہوتا ہے` اب امام مہدی تک جو بھی زمانے کا قطب ہوگا وہ جنابِ غوثِ پاک کے ماتحت ہوگا *اگر آپ جنابِ غوثِ پاک کی روح کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں تو روز ان کو ایصالِ ثواب کریں* جو روز ایصالِ ثواب کرے گا ایک نہ ایک دن وہ مبارک روح خصوصی توجہ فرمائے گی کہ یہ کون ہے جس کی طرف سے روز مجھے ہدایا و نذرانے بھیجے جاتے ہیں یوں اُن کی نگاہِ ناز سے بیڑے پار ہوں گے `اسی طرح کسی بھی ولی کی مبارک روح کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کو پابندی سے روز ایصالِ ثواب کیا کریں` اللہ تعالیٰ ہمیں جناب غوث پاک کے فیوض و برکات سے مالا مال کرے۔ ✍️ #سیدمہتاب_عالم
Image from انوارِ عالم: « غوث پاک کا پہلا لقب »  ``` اولیاءِ کرام کی روحوں کو اپنی طرف متوجہ ک...
❤️ 🤲 👍 💚 🫀 ♥️ 💜 158

Comments