انوارِ عالم
انوارِ عالم
May 30, 2025 at 07:17 AM
« آپ کو موت کی تمنا کس لحاظ سے ہے » #تصوف_و_صوفیاء 10 *سیدنا سہل تستری* نے فرمایا کہ `تین قسم کے آدمی موت کی تمنا کرتے ہیں` *اول جاہل* جو موت کے بعد والے معاملات سے غافل ہے *دوم باغی* وہ آدمی جو تقدیرِ الہی سے بھاگنے کی کوشش کرتا ھے مثلاً کہتا ہے میں مر جاؤں تو دنیا سے جان چھوٹے گی وغیرہ *سوم مشتاق* جو اللہ تعالی سے ملاقات کو شوق رکھتا ھے *حیان بن اسود* نے فرمایا `الموت جسر یوصل الحبیب الی الحبیب` موت ایک ایسا پل ہے جو مُحِب کو محبوب سے ملا دیتا ھے حدیثِ مبارکہ میں ہے `من أحب لقاء الله أحب الله لقاءه، ومن كره لقاء الله كره الله لقاءه` جو اللہ رب العزت سے ملاقات کرنا پسند کرتا ہے الله پاک بھی اس سے ملاقات کرنا پسند کرتا ہے اور جو اللہ پاک سے ملاقات پسند نہیں کرتا اللہ پاک بھی اس سے ملاقات پسند نہیں فرماتا {بخاری شریف} *عبد اللہ بن ابو زکریا* فرماتے ہیں اگر مجھے اختیار دیا جائے کہ سو سال خالص عبادات و اطاعت والی زندگی گزار لو یا ابھی اِسی لمحے مر جاؤ *تو میں اِسی لمحے موت پسند کروں گا* کیونکہ مرنے کے بعد میں صلحاء' صحابہ ' انبیاء کرام اور رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ملاقات کا موقع ملے گا جب تیری یاد میں دنیا سے گیا ھے کوئی جان لینے کو دلہن بن کے قضاء آئی ھے *دنیا و آخرت کی تمام لذتوں ` لطافتوں ` کرامتوں ` نعمتوں میں سب سے بڑی لذت و لطافت و کرامات و نعمت جو ہے وہ الله رب العالمین کا دیدار کرنا ہے* کچھ لوگ عبادت جنت کے حصول کے لیے کرتے ہیں *وہ اچھے ہیں* کچھ لوگ جہنم کے خوف سے عبادت کرتے ہیں *وہ بھی اچھے ہیں* اور کچھ لوگ الله رب العزت کے دیدار کے لیئے عبادت کرتے ہیں *وہ سب سے اچھے ہیں* اللہ تعالی ہمیں اپنا مشتاق بنائے ⁦✍️⁩ #سیدمہتاب_عالم
Image from انوارِ عالم: « آپ کو موت کی تمنا کس لحاظ سے ہے »  <a class="text-blue-500 hover:und...
❤️ 🤲 👍 🌹 😭 😢 💚 🥺 ❤‍🔥 143

Comments