انوارِ عالم
انوارِ عالم
June 1, 2025 at 06:13 AM
« قلب و کلب میں فرق » ,,, دل نئے دوست کیوں تلاش کرتا ہے ,,, #تصوف_و_صوفیاء 11 قلبِ مومن اللہ رب العزت کی صفت مُقَلِب کا مظہر ہے خالق ارض و سماء نے ارشاد فرمایا كُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِیْ شَاْنٍ ہر دن وہ کسی کام میں ہے اور حدیث مبارکہ میں ہے مثل القلب مثل الريشة تقلبها الرياح في فلاة *دل کی مثال صحراء میں پڑے پر سی ہے جسے ہوائیں الٹ پلٹ کرتی ہیں* (سنن ابن ماجہ) دل پلٹتا ہے دل بدلتا ہے اسی وجہ سے دل نئے دوست نئے لوگ تلاش کرتا ہے اور یہ جفا ہے تبھی انسان کو استقامت کا حکم ہوا فاستقم کما امرت جیسے حکم دیا گیا ویسے قائم رہ. بعض مفسرین نے فرمایا اس آیت نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بوڑھا کر دیا کیونکہ کماحقہ مستقیم رہنا نہایت مشکل کام ہے اسی کوشش و فکر نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بوڑھا کر دیا. *دل کو سنبھالنا اور در در نہ گھمانا چڑھتے سورج کا پجاری نہ بننا اور پرانے تعلقات سے ناطہ نہ توڑنا نہایت مشکل کام کیونکہ دل ہر روز نئے کام کی تلاش میں ہوتا ہے* تو جو دل پر قابو رکھے اور دنیاوی نئے کاموں سے باز رہ کر اخروی نئے نئے کاموں کی طرف بڑھے وہی اصل میں دل ہے ورنہ *قلب و کلب میں صرف تفخیم کا فرق رہ جاتا ہے* کلب روز نیا دروازہ ڈھونڈتا ہے قلب ہمیشہ ایک دروزے کا وفادار رہتا ہے کلب حرص و لالچ کا شکار رہتا ہے قلب قناعت و صبر کا شاہکار رہتا ہے کلب کی طمع پیٹ کی بھوک مٹانا قلب کی ہمت روح کی صفائی ہے کلب حقیر مخلوق اور قلب لطیفہ و تحفہ ربانی اور جسمِ انسانی کا بادشاہ ہے *مگر لوگوں نے مال و زر شہرت و تعصب کی بھوک میں قلب کو کلب بنا رکھا ہے* جب قلب کو دنیاوی آلائشوں گندگیوں دنیا کی محبتوں سے خالی نہیں کیا جائے گا تو وہ کلب کی طرح ہر ناحق کھانے بلکہ اپنا بول و براز کھانے پر بھی آمادہ کر دیتا ہے *آپ ایک بادشاہ (قلب) کے مالک ہیں لہذا بادشاہوں والے کام کریں* کلب نہیں جو دنیا پر فدا ہو جائیں! ✍️ #سیدمہتاب_عالم
Image from انوارِ عالم: « قلب و کلب میں فرق »  ,,, دل نئے دوست کیوں تلاش کرتا ہے ,,,  <a class...
❤️ 👍 🫀 💯 ❤‍🔥 💚 😢 🩵 ♥️ 124

Comments