
انوارِ عالم
June 10, 2025 at 04:32 AM
« ناموں کی تاثیر و الفاظ کی قوت »
```آپ کس صفتِ الٰہیہ کے مظہر ہیں ```
#تصوف_و_صوفیاء 12
خواجہ ابو الحسن خرقانی رضی الله عنہ اسمِ جلالت الله کے کمال و فضائل بیان کر رہے تھے
جو اللهُ اللهُ کا ورد کرے اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے سوتے جاگتے *اللهُ اللهُ کرے گا تو اس میں ملکوتی کمال پیدا ہو جاتے ہیں*
وہ ہوا میں اڑ سکتا ہے
آگ اسے نہیں جلائے گی
پانی پر یوں چلے گا جیسے زمین پر چلتا ہے
بغیر کھائے پیئے عرصہ دراز تک زندہ رہ لے گا
وغیرہ وغیرہ
مجمع میں *مشہور منطقی فلسفی ابن سیناء بھی موجود تھا*
ذہن میں سوچنے لگا اسمِ جلالت الله چار حروف کا مجموعہ ہے الف لام لام ھاء ان چار حرفوں میں ایسی طاقت کیسے ہوسکتی ہے؟
مناطقہ و فلاسفہ کیونکہ ہر قول و فعل صرف صرف عقل کے ترازو پر تولتے ہیں
اسی وجہ سے ابن سیناء نے عقل سے یہ سوچا مگر اللہ کے ولی نے اس کے دل کے خیالات پڑھ لیئے
خواجہ ابو الحسن خرقانی نے اپنی تقریر روک کر سینکڑوں کے مجمع میں ابن سیناء کو کہا
*اے ابن سیناء تُو تَو گدھا ہے*
بس یہ کہنا تھا کہ ابن سیناء کا رنگ شرم و غصہ سے سرخ ہوگیا رگیں پھول گئیں آنکھیں لال ہوگئیں
بھرے مجمع میں انسانی عقول میں سے ایک بڑی عقل کو گدھا کہ دیا گیا
تب خواجہ صاحب نے فرمایا
دیکھو لفظِ گدھا اتنی تاثیر رکھتا ہے جس نے تمہاری یہ حالت کر دی تو اب سوچو رب العالمین کے مبارک نام میں کیسی لاجواب تاثیر ہوگی!
*علم الاعداد کے ماہر جانتے ہیں کہ حروف میں کتنی طاقتیں پوشیدہ ہوتی ہیں*
علم الحروف الگ علم ہے
لفظ کا لغوی معنی پھینکنا ہے جیسے پتھر پھینک کر سامنے والے کو زخمی کر دیا جاتا ہے *اسی طرح لفظ کی تاثیر ہوتی ہے بلکہ پتھر سے بڑھ کر ہوتی ہے*
لفظ کی تاثیر سیدھی دل پر پڑتی ہے
روحانی معاملات میں اوراد و وظائف اور جادو وغیرہ میں الفاظ ہی تو ہوتے ہیں جو بگڑے کو سیدھا اور اچھے کو برا کر دیتے ہیں
*جدید تحقیق سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پانی کے سامنے اچھے الفاظ بولے جائیں تو پانی میں مثبت تبدیلی آتی ہے* اور گالم گلوچ کی جائے تو منفی بدلاؤ آتا ہے
*الغرض دینی و دنیاوی و سائنسی و عقلی ہر لحاظ سے ثابت ہے کہ الفاظ اپنی تاثیر رکھتے ہیں*
اور پھر وہ حروف جو رب العالمین کے مبارک ناموں میں ہوں ان کی تاثیر کا کیا عالَم ہوگا؟
ان میں جلال و جمال کمال سب موجود ہے
اللہ رب العزت کے ہر مبارک نام کی الگ تاثیر ہے
*اسمِ جلالت الله جلال و ہیبت رکھتا ہے* یہ اس کا ذاتی نام ہے
اگر اسے اللهُ پیش کے ساتھ پڑھیں جلال بڑھ جاتا ہے
اس کا ورد ہر دینی و دنیاوی کام بنا دیتا ہے
الله کا صفاتی نام رحمن جمال والا ہے اس کا ورد دل کو سکون روح کو راحت دیتا ہے
بندے کا دل نرم ہوتا ہے
*الله کا صفاتی نام رزاق پڑھنے سے رزق کے دروازے کھلتے ہیں*
پھر مسلمان الله رب العالمین کے صفاتی ناموں کے مظاہر ہیں
مثلاً *جو رحمن کا مظہر ہے وہ نرم طبیعت ہوتا ہے*
جو صفت رزاق کا مظہر ہے وہ لوگوں کے رزق کا ذریعہ بنتا ہے
جو صفت ستار کا مظہر ہے وہ لوگوں کے عیب چھپاتا ہے
*جو صفت قاضی الحاجات کا مظہر ہے وہ لوگوں کی حاجتیں پوری کرتا ہے*
آپ غور کریں آپ کس صفتِ الٰہیہ کے مظہر ہیں
یونہی جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسماء طیبہ تاثیر رکھتے ہیں
اور *ان کا ورد کرنے والا روحِ جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ پا لیتا ہے*
مثلاً اللھم صل علیٰ محمد پڑھے گا تو ذات مبارکہ پر درود پڑھنے کی برکات پائے گا اس پر دس رحمتیں نازل ہوں گی
*جو اللھم صل علی احمد پڑھے گا وہ بندہ اللہ کا شکر گزار بن جائے گا*
جو اللھم صل علی کریم پڑھے گا وہ بندہ دنیا و آخرت میں معزز بن جائے گا
اور *حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے صفاتی اسماء طیبہ یاد کرنے کی برکت سے قبر اس کے بدن کو نہیں کھائے گی دنیا اسے نہیں ستائے گی* اور اس کی روح عشقِ سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم میں سرشار ہو جائے گی
اگر آپ اپنے دل و دماغ و روح کو حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق سے معمور کرنا چاہتے ہیں تو ان کے مبارک ناموں کو پڑھیں سمجھیں اور یاد کریں
✍️ #سید_مہتاب_عالم

❤️
👍
👌
🫀
♥
🌹
🙏
💓
🥹
❤
177