
انوارِ عالم
June 12, 2025 at 01:24 PM
« مَحبت کی حقیقت »
*ابو الحسن الدمشقی نے فرمایا*
حقيقة المحبة, البكاء على ما فات خوفا من ترك الموافقة والبكاء على ما هو آت خوفا من المخالفة
مَحبت کی حقیقت یہ ہے کہ جو رہ گیا اس پر *رونا* محبوب کی `موافقت` ترک ہو جانے کے خوف سے اور جو آنے والا ہے اس پر *رونا* محبوب کی `مخالفت` کے خوف سے
{مشارق انوار القلوب}
*الغرض محبوب سے موافقت نہ ہونے پر رونا اور کسی کام میں محبوب کی مخالفت نہ ہو جائے اس پر رونا محبت ہے*
`اُس کے سیاہ کو سیاہ ماننا محبت ہے اگرچہ درحقیقت وہ سیاہ نہ ہو سفید ہو`
عقل کا قیمتی جوہر عام سے نظر آنے والے شخص کے قدموں میں بچھا دینا محبت ہے
انا و خودی کے اُجلے لباس کو فردِ واحد کے قدموں کی مٹی سے آلودہ کر لینا محبت ہے
الغرض اپنی ذات کو مٹا دینا اور کسی اور کو برقرار رکھنا محبت ہے
*اس لحاظ سے آج دنیا میں 99.99 فیصد مدعیانِ محبت کذاب و دجال ہیں*
صوفیاءِ عظام نے محبت کے بارے بڑے دقیق و لطیف نکات بیان فرمائے ہیں
محبت کو سمجھنا ہے تو اُن کی کتب پڑھیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

❤️
👍
❤🔥
🫀
✨
❓
♥
🌹
👌
💯
78