انوارِ عالم
انوارِ عالم
June 13, 2025 at 02:06 PM
« محبتِ مجازی محبتِ حقیقی کا مظہر ہے » #الحب_و_العشق 43 `لوامع أنوار القلوب في جوامع أسرار المحب والمحبوب` میں قاضی *ابو المعالی* نے بیان فرمایا `المحبة موافقة الحبيب فى المشهد و الغيب` محبوب کی موجودگی اور غیر موجودگی میں موافقت کرنا مَحبت ہے *وہ سامنے ہو تو اس کے ہر قول و فعل میں موافقت کرنا وہ موجود نہ ہو تو اس کی آراء و افکار کی حمایت کرنا.* تپتے صحراء میں حبیب کہے چلو تو ننگے پیر چل پڑے کانٹوں سے بھرے رستے پر حبیب کہے بھاگو تو بھاگ پڑے *آگ کے دریا میں حبیب کہے کود جاؤ تو کوڈ پڑے* `محبت میں کیوں ` کیسے ` کس لیئے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا` *محبوب کے فرمان پر تردد کرنا اہانت و تحقیرِ مَحبت ہے* •محبت حقیقی ہو یا مجازی ہر صورت میں سر جھکانا پڑتا ہے• محبتِ حقیقی میں نفی و اثبات ہے یعنی وحدہ لا شریک کے سوا ہر ایک کی نفی اور صرف اسی کا اثبات کرنا کوئی ہے ہی نہیں بس وہی ہے اسی کا نام ایمان ہے *اسی محبتِ حقیقی کا مظہر محبتِ مجازی ہے جس میں خیالِ غیر جفاء و دغا شمار ہوتی ہے* یہی وجہ ہے دونوں محبتوں میں انا کی نفی ہے اور ہر حال میں محبوب کی ہر بات سے موافقت کرنا ہے `جو محبوب کے سامنے میں , میرا , میری , میرے ,مجھے , میرے لیئے کہے وہ محبت میں جھوٹا و مکار ہے` شاعر کا قول ہے محبت میں برابر ہے وفا ہو کہ جفاء ہو ہر چیز میں لذت ہے اگر دل میں مزہ ہو ✍️ #سیدمہتاب_عالم
Image from انوارِ عالم: « محبتِ مجازی محبتِ حقیقی کا مظہر ہے »  <a class="text-blue-500 hover:...
❤️ 👍 💯 ❤‍🔥 🥺 🩵 🫀 ♥️ 80

Comments