╯┈◄♡︎عــبٓـید عــطـار♡︎►┈╰
╯┈◄♡︎عــبٓـید عــطـار♡︎►┈╰
June 10, 2025 at 11:14 AM
*اگر جنت میں دیدار نہ ہوا تو۔۔۔!!!* ایک شخص(حضرت ثوبان رضی ﷲ عنہ) بارگاہ رسالت ﷺ میں حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللّٰه ﷺ آپ مجھے اپنی جان مال اور اولاد بھی زیادہ محبوب ہیں جب آپ کا ذکر مبارک کرتا ہوں تو ملاقات کا شوق اتنا بڑھتا ہے کہ مجھ سے صبر نہیں ہوتا اور آپ کی بارگاہ عالی میں حاضر ہوکر اپنی آنکھوں کو آپ کے والضحی والے چہرے کی زیارت سے ٹھنڈا کر لیتا ہوں لیکن جب میں اپنی وفات اور آپ کے وصال ظاہری کو تصور میں لاتا ہوں کہ آپ جنت میں انبیاء کرام علیہم السلام کے ساتھ اعلی مقام پر ہوں گے اور میں جنت میں آپ کو نہ دیکھ سکا ( تو مجھ سے کیسے برداشت ہوگا )😭😭 نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس وقت اسے کوئی جواب نہ دیا تو اسی وقت حضرت جبرائیل امین علیہ السلام یہ آیت مبارکہ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓىٕكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَۚ-وَ حَسُنَ اُولٰٓىٕكَ رَفِیْقًا ترجمہ: جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے تو اُسے ان کا ساتھ ملے گا جن پر اللہ نے فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ یہ کیا ہی اچھے ساتھی ہیں نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو بلایا اور یہ آیت مبارکہ سنائی۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vb4ciAcAInPrBP6teM06 (الادب مع رسول ﷲ ،ص15
❤️ 😭 ♥️ 🇳🇵 14

Comments