زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 13, 2025 at 07:03 AM
دالبندین: مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بوزر گاڑی کو نقصان پہنچایا جمعہ، 13 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19104/ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں نامعلوم مسلح افراد نے گیس لے جانے والی ایک بوزر گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے دالبندین کے علاقے پدگ میں ایک گیس لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے ٹائروں پر فائرنگ کی جس سے وہ برسٹ ہو گئے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی، تاہم اس طرح کے حملے ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوشکی میں بھی مسلح افراد نے دو بوزر گاڑیوں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا تھا، جن کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کی تھی۔
Image from زرمبش اردو | 🎙ZBC: دالبندین: مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بوزر گاڑی کو نقصان پہنچایا  جم...
❤️ 🇩🇯 👍 10

Comments