زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 13, 2025 at 09:01 AM
تربت: آپسر میں 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی جمعہ، 13 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19107/ تربت کے علاقے آپسر بورڈ ایریا میں 17 سالہ نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق، حمیرہ زوجہ اسلم، جو سکھر سندھ کی رہائشی تھی، نے پھندہ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ذرائع کے مطابق، متوفیہ گھریلو مسائل اور پریشانیوں کا شکار تھی، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوگئی تھی۔ قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ گھریلو حالات خراب ہونے کی وجہ سے وہ شدید دلبرداشتہ تھی، جس کا ممکنہ نتیجہ یہ اقدام بنا۔
Image from زرمبش اردو | 🎙ZBC: تربت: آپسر میں 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی  جمعہ، 13 جون 2025 / زرمبش ...
😢 😔 14

Comments