زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 13, 2025 at 10:48 AM
تمپ: ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل جمعہ، 13 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19113/ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے ملک آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق پاکستانی فورسز کے زیرِ سرپرستی قائم کردہ مسلح گرہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت سعید ولد تحصیلدار عابد اور شکیل ولد چوٹا کے طور پر کی گئی ہے، جو ایک سفید کرولا گاڑی میں سوار تھے۔ مقامی افراد کے مطابق گاڑی پر بلوچستان کا جھنڈا بھی لگا ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اور شکیل نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت عبداللہ ولد ماہم جان کے نام سے ہوئی ہے۔ بلوچستان میں گزشتہ کئی برسوں سے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اور پاکستانی فوج ملوث ہیں۔ یاد رہے کہ سعید کے بھائی زبیر عابد کو ماضی میں بلوچ نوجوانوں کے اغوا، قتل اور ڈیتھ اسکواڈ سے وابستگی کے الزامات کے تحت بلوچ لبریشن آرمی نے ایک حملے میں ہلاک کردیا تھا۔
Image from زرمبش اردو | 🎙ZBC: تمپ: ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل  جمعہ، 13 جون 2025 / ...
😢 🇩🇯 ❤️ 😂 😎 😔 😭 15

Comments