زرمبش اردو | 🎙ZBC
زرمبش اردو | 🎙ZBC
June 13, 2025 at 05:55 PM
سوئی: گیس پائپ لائن پر دھماکے میں 36 انچ قطر کی لائن تباہ جمعہ، 13 جون 2025 / زرمبش اردو https://urdu.zrumbesh.com/19135/ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے کراچی جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ پائپ لائن میں لگی آگ کے شعلے کئی فٹ بلند ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Image from زرمبش اردو | 🎙ZBC: سوئی: گیس پائپ لائن پر دھماکے میں 36 انچ قطر کی لائن تباہ  جمعہ، 13 جو...
👍 4

Comments