
اسلامی اشعار
May 23, 2025 at 11:57 PM
کبھی زخم دل کا سجا لیا ، کبھی کوئی اشک بہا لیا
یہی حال تھا میرا روز و شب کہ نبی ﷺ نے در پہ بلا لیا
وہ جو بار ہجر تھا ٹل گیا میں غریب شہر سنبھل گیا
تیرے شہر خلد صفات میں میرا بوجھ کس نے اٹھا لیا
تیری رحمتوں کے جوار میں ،تیری عاطفت کے حصار میں
میں گنہگار پہنچ گیا ، کوئی کام آیا دیا لیا
میں مثالِ کاہ تھا راہ میں ، میں گھرا ھوا تھا گناہ میں
تیری بزمِ چرخِ پناہ میں ،مجھے کس نے پاس بٹھا لیا

❤️
♥
❤
💚
🤍
14