
اسلامی اشعار
June 14, 2025 at 08:03 AM
میری زندگی کے مالک میری زندگی بنا دے
نئی شان سے جیوں میں مجھے ایسا حوصلہ دے
میں تیرے کرم کا طالب مجھے ظلمتوں کا کیا ڈر
میرے راستوں میں پھر سے نئے دیپ جگمگا دے
تیری اِک نظر کرم سے میری زندگی سنوارے
مجھے جس قدر طلب ہے تو طلب سے بھی سِوا دے
تو اُجالے ہی اُجالے میری زندگی میں بھر دے
جو اندھیرے بھڑ رہے ہیں وہ اندھیرے تو مٹا دے
مجھے تیری آرزو ہے مجھے تیری جستجو ہے
میں تُجھے پکارتا ہوں تو مجھے بھی تو صدا دے
❤️
5