
Girls Talk With Warda| Grow, Glow & Gupshup |Deen & Duniya | Mom & Baby| Relationships | Poetry|Joks
June 13, 2025 at 04:12 AM
*دل میـــــــں ســــــکون کیــــــوں نہــــــیں۔۔۔"🥹❤️🩹*
آج کے دور میں ہم سب ظاہری ترقی اور سہولتوں کے باوجود ایک ایسی بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں، جس کی وضاحت ہم خود بھی نہیں کر پاتے۔
*دل میــــــں ســــــکون کـــــیوں نہیــــــں؟*
شاید اس لیے کہ ہم نے سکون کو دنیا کی چیزوں میں تلاش کرنا شروع کر دیا ہے، حالانکہ سکون ہمیشہ دل کے اندر ہوتا ہے، *اللّٰہ تعالیٰ شانہ* کی یاد میں ہوتا ہے۔🪴🌸
> *قــــــرآن ہمیــــــں یـــــاد دلاتـــــا ہــــــے:*
*"أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ"*
خبردار! *اللّٰہ تعالیٰ شانہ* کے ذکر سے ہی دلوں کو سکون ملتا ہے۔
جب ہم دنیا کے پیچھے دوڑتے ہیں، حسد، لالچ اور دکھاوے میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو ہمارا دل غبار آلود ہو جاتا ہے۔ سکون صرف اسی دل کو ملتا ہے جو
اللّٰہ پر بھروسا کرتا ہے،
صبر کرتا ہے اور
شکر گزار رہتا ہے۔💚🦋
*دل کو سکون چاہیے تو چند لمحے رک کر سوچیں:*
کیا میں اللّٰہ کو یاد کرتا ہوں؟
کیا میں حلال کماتا ہوں؟
کیا میں دوسروں کے لیے آسانی پیدا کرتا ہوں؟💜🦋
*اگر ان سوالات کے جواب نفی میں ہوں*
*تو ہمیں اپنے دل کے سکون کی گمشدہ چابی واپس تلاش کرنی ہو گی اور*
*وہ ہے اللّٰہ کی رضا۔*
❤️
😢
10