Girls Talk With Warda| Grow, Glow & Gupshup |Deen & Duniya | Mom & Baby| Relationships | Poetry|Joks
Girls Talk With Warda| Grow, Glow & Gupshup |Deen & Duniya | Mom & Baby| Relationships | Poetry|Joks
June 14, 2025 at 04:13 AM
*تمہارے پیر کب سے لمبے ہو گئے؟* ایک مرتبہ علامہ تفتازانی رحمتہ اللہ کے پاس ایک بادشاہ آیا جس کا نام تیمور لنگ تھا، اور اس کے ساتھ کچھ لوگ آئے ہوئے تھے۔ جب وہ بیٹھا تو ایک پیر لمبا کر لیا، اور علامہ تفتازانی نے بھی اپنے دونوں پیر لمبے کر کے بیٹھے۔ اس میں ایک راز تھا، اس لیے حضرت نے اپنے پیر لمبے کر کے بیٹھے تھے۔ جب بادشاہ جا رہا تھا تو اس نے اپنے وزیر سے کہا کہ ایک ہزار اشرفیاں ان کو دے دو۔ وزیر نے جب حضرت کو دیتے وقت کہا: "تمہارے پیر کب سے لمبے ہو گئے؟" تو حضرت نے فوراً کہا: "جب سے میرے ہاتھ سکڑ گئے!" تو جو لوگ دنیا پر مرتے ہیں، وہ قیامت کے دن ذلیل ہو جاتے ہیں۔ اس لیے دنیا سے پرہیز کرنا چاہیے۔ *آپ موسیٰ علیہ السلام سے بڑے نہیں!* ایک بزرگ کسی بادشاہ کو زور زور سے ڈانٹنے لگے، تو اس نے کہا: "حضرت! آپ موسیٰ علیہ السلام سے بڑے نہیں ہیں، اور میں فرعون سے گھٹیا نہیں ہوں۔ جب اللہ نے موسیٰ جیسے نبی کو فرعون جیسے کافر کے پاس بھیجا تھا، تو اس سے بھی نرمی سے بات کرنے کی ہدایت دی تھی: ﴿فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيِّنًا لَّعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَى﴾ تو آپ مجھے اتنی شدت و سختی سے کیسے کہہ سکتے ہیں؟ کیا میں فرعون سے بھی گیا گزرا ہوں، اور آپ موسیٰ سے بھی فائق ہیں؟!"
❤️ 4

Comments