Government Of KP

Government Of KP

189.7K subscribers

Verified Channel
Government Of KP
Government Of KP
May 18, 2025 at 04:17 PM
*حکومت خیبرپختونخوا کے فلیگ شپ منصوبے "1,30,000 گھروں کی سولرائزیشن" سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈے کی وضاحت* یہ عوام الناس کے علم میں لایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں میں حکومت خیبرپختونخوا کے فلیگ شپ منصوبے — "1,30,000 گھروں کی سولرائزیشن" — کے حوالے سے بعض اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ اس پروپیگنڈے میں منصوبے سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں اور مالی بدعنوانی کا غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے۔ *درج ذیل نکات کی صورت میں اصل حقائق واضح کیے جا رہے ہیں:* 1. تاحال اس منصوبے کے تحت کوئی مالی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ 2. کسی بھی ٹھیکیدار کو کوئی ٹینڈر الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ 3. منصوبے کے تخمینی نرخ مکمل طور پر MRS (مارکیٹ ریٹ سسٹم) 2024 کی پہلی ششماہی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظور شدہ مارکیٹ ریٹ انیلیسس کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔ 4. منصوبے کے لیے پیشگی خریداری کا عمل KPPRA ایکٹ کی شق 22 کے تحت شروع کیا گیا ہے، جو فنڈز کی دستیابی سے مشروط منظوری کی اجازت دیتا ہے۔ 5. بینک آف خیبر (BoK) اور PEDO کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہو چکے ہیں تاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل ممکن بنائی جا سکے۔ علاوہ ازیں، صوبائی حکومت نے گرمیوں کے موسم میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اپنے عزم کے تحت محکمہ متعلقہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ PDWP کی منظوری کے ساتھ ساتھ پیشگی خریداری کا عمل بھی تیز کرے، تاکہ عوام کو جلد از جلد شمسی توانائی کی سہولت میسر آ سکے۔ لہٰذا، منصوبے سے متعلق تمام تر منفی پروپیگنڈا نہ صرف بے بنیاد اور گمراہ کن ہے بلکہ عوام کو حقائق سے ہٹانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔
👍 😂 🙏 ❤️ 😮 😢 65

Comments