
Government Of KP
May 18, 2025 at 04:52 PM
*ریسکیو1122 / آندھی و طوفان اپڈیٹس:*
ریسکیو1122 پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں آندھی اور طوفان سے ابتک 1 بچہ جانبحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، بلال احمد فیضی ترجمان ریسکیو1122 نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 پشاور کو آندھی اور طوفان کے باعث اب تک افغان کالونی، اسد انور کالونی، رانو گھڑی میں چھت و دیوار گرنے اور سول کوارٹر، بیگم شہاب الدین گرلز سکول تحصیل، گھنٹہ گھر کے قریب درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، رانو گھڑی میں خانہ بدوش 6 سالہ بچے پر دیوار گر گئی جس سے وہ موقع پر جابحق ہوا جبکہ مختلف واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے کے لیے ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیمیں مصروف ہیں، ضلع چارسدہ میں چھت گرنے سے 10 سالہ بچہ زخمی ہے جبکہ نوشہرہ میں 2 مقامات پر دیوار گرنے سے 3 افراد جبکہ موٹر سائیکل سواروں پر درخت گرنے سے 2 زخمی ہوئے ہیں،
کسی بھی ایمرجنسی کے لیے ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر 1122 پر کال کرکے خدمات سے استفادہ حاصل کریں۔
😢
👍
❤️
🙏
😂
😮
65