
Government Of KP
May 27, 2025 at 02:01 AM
ریاستِ مدینہ کے خواب کی تعبیر — خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور فلاحی قدم
وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت نے معاشرے کے سب سے کمزور طبقات، یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کے لیے روشن مستقبل کارڈ اور سہارا کارڈ کا اجرا کر کے فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دی ہے۔ یہ منصوبہ محکمہ زکوٰۃ کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔
یہ صرف مالی مدد نہیں، بلکہ عزت، امید اور تحفظ کا وعدہ ہے، وہی وژن جس کا خواب عمران خان نے ریاستِ مدینہ کے تصور کی صورت میں پیش کیا تھا۔
پروگرام کے اہم نکات:
🔹 5 سے 16 سال کے یتیم بچوں کو ماہانہ 5000 روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
🔹 45 سال یا اس سے زائد عمر کی بیوہ خواتین کو بھی ماہانہ 5000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔
🔹 ابتدائی مرحلے میں 9000 یتیم بچے اور 15000 بیوائیں اس پروگرام سے مستفید ہوں گی۔
🔹 امداد کی باقاعدہ ادائیگی ہر ماہ کی 5 تاریخ کو کی جائے گی۔
🔹 عیدالاضحی کے موقع پر مئی اور جون کی مشترکہ رقم 10,000 روپے فوری طور پر فراہم کی جا رہی ہے۔
🔹 مستحقین کا انتخاب شفاف، غیر سیاسی اور میرٹ پر مبنی طریقے سے کیا گیا ہے۔
🔹 جولائی 2025 سے مزید مستحقین کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ کارڈز محض مالی تعاون نہیں، بلکہ ایک پیغام ہیں کہ ریاست اپنے کمزور شہریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی!
یہی وہ فلاحی سوچ ہے جو ایک مضبوط، باوقار اور انسان دوست معاشرے کی بنیاد رکھتی ہے، جہاں ہر یتیم کو روشنی اور ہر بیوہ کو سہارا حاصل ہو۔
#cmkp #riasatmadina #welfarestate #roshanmustaqbilcard #saharacard #imrankhanvision
❤️
👍
😂
🙏
😮
136