
Government Of KP
May 28, 2025 at 06:20 PM
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس مردان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کے لیے بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں مردان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، متعلقہ انتظامی و محکمانہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مردان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی اور محکمانہ وار جائزہ لیا گیا۔ ساتھ ہی نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی تاکہ عوامی ضروریات اور منتخب نمائندوں کی تجاویز کی روشنی میں مؤثر ترقیاتی حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔
صوبائی حکومت کا نیا سالانہ ترقیاتی پروگرام ایک وژنری پروگرام ہوگا جو اگلے چار سالوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ٹھوس بنیاد اور روڈ میپ فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام عوامی نمائندوں کی تجاویز اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور
حلقوں کی عوامی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئے منصوبے شامل کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔علی امین گنڈاپور
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صرف وسیع عوامی مفاد کے ٹھوس اور قابل عمل منصوبے شامل کئے جائیں گے، اور اگلے مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص کیا جائے گا۔علی امین گنڈاپور
80 فیصد یا اس سے زیادہ پیش رفت والے منصوبے آئندہ سال مکمل کیے جائیں گے جس سے کم و بیش 50 فیصد جاری ترقیاتی منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔ صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی ان کی ترجیح اور ذمہ داری ہے، اور بحیثیت وزیر اعلیٰ صوبے کا ہر حلقہ ان کا اپنا حلقہ ہے۔علی امین گنڈاپور
تمام حلقوں کو آبادی، علاقے کی پسماندگی اور عوامی ضروریات کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں میں برابر حصہ دیا جائے گا، اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کسی بھی علاقے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔علی امین گنڈاپور
#cmkp #aliamingandapur #adp2025 #kpdevelopment #mardandivision
👍
😂
❤️
😮
26