
Government Of KP
May 28, 2025 at 08:00 PM
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت مستحق بچوں کے لیے جدید کوکلیئر ایمپلانٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ یہ علاج ان بچوں کے لیے ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری کے باعث سننے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے ہیں۔
پانچ سال یا اس سے کم عمر کے بچے، جن کا نام بی فارم میں درج ہو اور جن کے والد یا والدہ کا شناختی کارڈ (CNIC) موجود ہو، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
علاج کے لیے والدین کو پہلے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC)، پشاور میں ڈاکٹر سے معائنہ کروانا ہوگا۔ ڈاکٹر کی تصدیق کے بعد صحت کارڈ پلس فارم مکمل کیا جائے گا، اور تمام دستاویزات کی تکمیل کے بعد تقریباً 34 دنوں میں ایمپلانٹ سرجری ممکن ہے۔
📍 سہولت کی فراہمی صرف حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، پشاور میں دستیاب ہے۔
📞 مزید معلومات کے لیے 24/7 کال سینٹر: 0800 89898
🌐 ویب سائٹ: www.sehatsahulat.com.pk
#cmkp #sehatcardplus #cochlearimplant

❤️
👍
😂
🙏
😢
😮
124