
Government Of KP
June 8, 2025 at 05:13 PM
*ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران اپنی رہائش گاہ پر معززینِ علاقہ، کارکنان اور شہریوں سے ملاقات کی۔*
عوامی مسائل اور ترقیاتی مطالبات سن کر فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ شہر میں فلائی اوورز کی تعمیر سے ٹریفک مسائل کم ہوں گے اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔
انہوں نے صحت و تعلیم کے شعبوں میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن، معیاری ادویات کی فراہمی، اسکولوں کی بحالی، جدید تدریسی نظام اور اساتذہ کی بھرتی کے اقدامات کا ذکر کیا۔
عوامی ریلیف کے لیے سبسڈی اسکیمز، روزگار کے مواقع، سستے بازار اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ماضی کے نظرانداز شدہ وعدے پورے کیے جا رہے ہیں اور عوامی فلاح کے مزید اقدامات جلد آئیں گے۔
عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے، اور ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی کے لیے بھرپور کام جاری ہے۔
#cmkp #eiduladha2025
😂
❤️
👍
🙏
😮
40