Government Of KP

Government Of KP

189.7K subscribers

Verified Channel
Government Of KP
Government Of KP
June 9, 2025 at 02:29 PM
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایات پر صوبائی سطح پر قائم مرکزی کنٹرول روم کی نگرانی میں عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی مہم جاری ہے، جس کا حصہ بن کر واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کوہاٹ (WSSCK) نے کوہاٹ میں ایک مؤثر اور مثالی صفائی آپریشن مکمل کیا۔ عید کے تینوں دنوں میں WSSCK نے شہر بھر سے 1430 ٹن جانوروں کی آلائشیں ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگا دیں۔ اس بڑے آپریشن میں 378 اہلکار اور 96 صفائی کی گاڑیاں شامل رہیں، جنہوں نے صبح و شام تمام یونین کونسلز اور شہری علاقوں میں بھرپور صفائی کو یقینی بنایا۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد تمام کلیکشن پوائنٹس کو فینائل سے دھو کر جراثیم سے پاک کیا گیا۔ عید الاضحی کے دوران WSSCK کی ٹیم کی انتھک محنت اور مربوط حکمت عملی کی بدولت کوہاٹ کے عوام کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا گیا، جس پر شہریوں نے اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا۔ یہ کامیاب مہم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی صفائی اور صحت مند ماحول کے وژن کا عملی مظہر ہے۔ #cleankp #eidcleanlinessdrive #kohat #wssck #cmkp
👍 😂 ❤️ 🙏 12

Comments