Government Of KP

Government Of KP

189.7K subscribers

Verified Channel
Government Of KP
Government Of KP
June 9, 2025 at 03:44 PM
ایبٹ آباد :: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق، عید الاضحی کے موقع پر صفائی اور پانی کی فراہمی کے مربوط انتظامات کے تحت واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (WSSCA) نے منظم منصوبہ بندی اور بہترین حکمت عملی سے ایک کامیاب صفائی آپریشن مکمل کیا۔ عید کے تین دنوں میں WSSCA نے ایبٹ آباد شہر کی چار یونین کونسلوں سے 462 ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں کم ترین وقت میں ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگا دیں۔ اس آپریشن میں 313 اہلکار اور 44 چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل رہیں۔ ساتھ ہی شہریوں کو عید کے دوران 13 ملین گیلن پانی کی بروقت فراہمی بھی یقینی بنائی گئی۔ #cleankp #eidcleanlinessdrive #abbottabad #wssca #cmkp
👍 ❤️ 😂 🙏 😢 95

Comments