
News Update
May 31, 2025 at 07:27 AM
سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران افسوسناک واقعات میں 5 پاکستانی عازمینِ حج انتقال کرگئے
ان میں چکوال کے خواجہ محمود، جامشورو کے محمد احسان، اور فیصل آباد کی کشور سلطان شامل ہیں، جن کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا
ان کی تدفین مدینہ کے تاریخی قبرستان جنت البقیع میں کی گئی
دو دیگر پاکستانی عازمین جہلم کے گل جان اور گوجرانوالہ کی ارشاد بیگم کا انتقال مکہ مکرمہ میں ہوا
ان دونوں کی تدفین مقبرہ شرائع میں کی گئی
❤️
😢
🤲
👍
😘
26