
Karachi Alerts
May 17, 2025 at 09:17 AM
اسلام آ باد: قومی اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل قومی اسمبلی سے منظور کرلیا، 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی طور پر جرم قرار دے دیا گیا۔
بل کے مطابق 18سال سے کم عمر لڑکی سے شادی جرم ہو گا جس پر جرمانہ بھی عائد کیا جائےگا، 18 سال سے زائد عمر کے مرد کی کمسن لڑکی سےشادی پر سزا مقرر کی گئی ہے۔ کمسن لڑکی سےشادی پر کم سےکم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 3 سال قید بامشقت ہو گی۔
کم عمر بچوں کی شادی نابالغ سے زیادتی سمجھی جائےگی، نابالغ کو شادی کی ترغیب دینے اور زبردستی کرنےوالا بھی زیادتی کامرتکب ہو گا۔
نابالغ کی شادی کرانے پر 5 سے7سال قید، 10 لاکھ روپےجرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔ شادی کی غرض سے کسی بچےکو ملازمت پر رکھنے یا پناہ دینے والےکو 3سال قید بمع جرمانہ سزا ہوگی۔
بل میں 18سال سےکم عمر بچوں کی شادی پر والدین اور سرپرست کےلیے بھی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ کمسن بچوں کی شادی پر والدین کو 3 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا ہو گی۔

👍
😂
❤️
🙏
🤦♀
7