Karachi Alerts
Karachi Alerts
May 18, 2025 at 08:19 AM
وفاقی حکومت نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بڑے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔ حکومت پاکستان کاموقف ہے کہ ہم بے نظیر انکم سپورٹپروگرام کی کوریج اور امداد کی شرح کو بڑھانا چاہتے ہیں: جنوری 2026 سے سہ ماہی رقم ساڑھے13 ہزار سے بڑھاکر ساڑھے 14 ہزار روپےکی جائیگی ، ایک کروڑ خاندان مستفید ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بی آئی ایس پی کے لیے716 ارب روپےمختص کیے جائیں گےجو جی ڈی پی کے اعشاریہ پانچ فی صد کے مساوی ہے۔ یہ بجٹ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تاریخ کا سب سے بڑ ابجٹ ہوگا۔
Image from Karachi Alerts: وفاقی حکومت نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں بڑے اضافے کا فیصلہ ...
🖐 😂 🖕 🦶 12

Comments