Karachi Alerts
Karachi Alerts
June 10, 2025 at 11:29 AM
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس سے لے کر ٹاور تک پارکنگ مکمل طور پر ممنوع قرار دے دی گئی ہے، جبکہ محمد بن قاسم روڈ سے ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ تک، ایس ایم لا کالج کے اطراف بھی ہر قسم کی گاڑی کھڑی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فٹ پاتھ یا سڑک پر کسی بھی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ضبط کریں اور بغیر رجسٹریشن یا غیر معیاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔ صرف سرکاری سائز کی نمبر پلیٹس قابلِ قبول ہوں گی۔ پارکنگ کے متبادل کے طور پر گاڑیاں ریلوے گراؤنڈ میں پارک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی واضح ہدایات پر ٹریفک پولیس مکمل ایکشن میں ہے، جس کی تصدیق ڈی آئی جی ٹریفک نے بھی کی ہے۔ #sindhgovernment
Image from Karachi Alerts: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں ٹریفک کی روانی ک...
😂 👍 🖕 4

Comments