
Karachi Alerts
June 12, 2025 at 12:14 PM
کراچی: سوشل میڈیا پر شاہراہ بھٹو (ملیر ایکسپریس وے) پر موجود کار سوار نوجوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شہری کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 لوگوں نے لکڑیاں رکھ کر راستہ بند کرکے لوٹنے کی کوشش کی تاہم شہری نے اپنی مدد آپ اس کوشش کو ناکام بنادیا۔
ویڈیو میں شہری کا کہنا ہے کہ شاہراہ بھٹو کی سیکیورٹ پر مامور کوئی بھی سیکیورٹی اہلکار اس شاہراہ پر موجود نہیں ہے، شہری نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ آدھے گھنٹے سے 15 پر کال کی لیکن پولیس اس شاہراہ سے غائب ہے۔
اس واقعے پر پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ بھٹو پر پولیس کی پیڑولنگ بڑھادی گئی ہے، جس مقام پر ملزمان کی نشاندہی کی گئی وہاں ترقیاتی کام بھی چل رہا ہے، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار نہیں کرسکے۔
👍
😡
🐗
🖐
😢
😮
12